پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟
پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں آج فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 700 روپے پر مستحکم رہا،10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 213 روہے پر مستحکم رہا۔

ذرائع کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں 13 ڈالرز کمی کے بعد سونا 2032فی اونس کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا، مارکیٹ 364 پوائنٹس کی کمی سے 63 ہزار 202 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔

دن بھر مجموعی طور پر 342 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 96 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 225 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں 44 کروڑ 11 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت 13 ارب 81 کروڑ سے زائد کی ہوگئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63,579 جبکہ کم ترین سطح 62,528 پوائنٹس رہی ۔

Related Posts