ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی دیکھنے کو ملی، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 10,500 روپے کی کمی کے ساتھ 2,22,300 روپے پر پہنچ گئی۔

دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 9,002 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 1,90,586 روپے پر پہنچ گئی،غیر متوقع طور پر ہونے والی اس تبدیلی نے مارکیٹ کے بہت سے مبصرین کی توجہ حاصل کرلی۔

بین الاقوامی سطح پر، عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ بدھ کو بین الاقوامی قیمت فی اونس 5 ڈالر گر کر 1,926 ڈالر پر آ گئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 316 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستانی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 100 روپے کم ہو کر 2700 روپے ہوگئی ہے۔

Related Posts