دنیا بھر میں کورونا سے 7 کروڑ 52 لاکھ سے زائد افرادمتاثر،ہلاکتیں 17 لاکھ کے قریب پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دنیابھر میں کورونا سے ایک دن میں 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے
دنیابھر میں کورونا سے ایک دن میں 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک:دنیا بھر میں 7 کروڑ 52 لاکھ 81 ہزار 169 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16 لاکھ 68 ہزار 356 ہوگئی، دنیا بھر میں 5 کروڑ 28 لاکھ 51 ہزار 803 مریض صحت یاب ہوگئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 52 لاکھ 81 ہزار 169 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 لاکھ 68 ہزار 356 ہوگئی ہے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 7 ہزار 498 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ 6 ہزار 395ہو گئی۔

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ23 لاکھ 72ہزار534 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 3 لاکھ 98 ہزار897 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا بے قابو، مزید 84 زندگیاں چھین لیں، 2972 نئے کیسز رپورٹ

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں ترکی چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ ارجنٹینا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

Related Posts