مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش، نومولود کا نام کیا رکھا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش، نومولود کا نام کیا رکھا؟
مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش، نومولود کا نام کیا رکھا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مدینہ منورہ: مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوگئی۔

سعودی ہلال احمر اتھارٹی حکام کے مطابق رضاکار ٹیموں اور حرم ایمبولینس سنٹر نے خاتون کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے مسجد نبویﷺ کے صحن میں ہی زچگی کا عمل شروع کیا۔

موقع پر موجود ایک ڈاکٹر کی مدد سے بچے کی پیدائش کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔ ماں اور نومولود کے چیک اپ کے بعد دونوں کو ہیلتھ سنٹر منتقل کردیا گیا۔ والد نے نومولود بچی کا نام ’طیبہ‘ رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کیمبرج امتحانات کے نتائج میں کا 40 فیصد پاکستانی طلباء نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے

سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی کا کہنا تھا کہ ماں اور نومولود کو چیک اپ کے بعد باب جبریل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔

Related Posts