گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب ممبران حلف آج اٹھائیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا
گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب ممبران آج حلف اٹھائیں گے جس کیلئے چیف الیکشن کمشنر گلگت راجہ شہباز خان نے اسمبلی اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے سرکاری نتائج جاری کردئیے۔ گلگت بلتستان کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس آج 2 بجے ہوگا۔

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد ناشاد نو منتخب اراکینِ قانون ساز اسمبلی سے حلف لیں گے جو گلگت بلتستان کے 24 حلقوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں۔ حلف برداری کے بعد ممبران اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب کریں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف گلگت بلتستان انتخابات 2020ء کے نتائج میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے جس نے اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں۔ قانون ساز اسمبلی 33 نشستوں پر مشتمل ہے جن میں سے 24 براہِ راست انتخابات جبکہ باقی 9 مخصوص نشستیں ہیں جن میں سے 6 خواتین اور 3 ٹیکنوکریٹس کیلئے مختص ہیں

سرکاری نتائج کے مطابق تحریکِ انصاف نے 10 نشستیں جیتیں، آزاد امیدوار 7 پر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی نے 3، ن لیگ نے 2، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور ایم ڈبلیو ایم نے 1، 1 نشست پر کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:  گلگت بلتستان میں انتخابات پر ہنگامے، کیا کرفیو نافذ ہوسکتا ہے؟

Related Posts