گیلانی کی جیت، وزیراعظم کی عسکری قیادت سے ملاقات، گھبراؤں گا نہیں، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gilani's victory

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت اپنے نقطہ عروج پر پہنچ گیا، یوسف رضا گیلانی کی فتح کے بعد حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، سیاسی ملاقاتوں اور حکمت عملیاں بنانے کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔

عسکری قیادت سے ملاقات
آج وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جی ڈی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے خصوصی ملاقات کی ہے، ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آج قوم سے خطاب
سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے جس میں سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن امیدوار یوسف رضاگیلانی کی فتح اور ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

اعتماد کا ووٹ
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صادق سنجرانی سے ملاقات
چیئرمین پی ٹی آئی ووزیراعظم پاکستان عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے بعد ایوان بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے صادق سنجرانی کو ہی سینیٹ کے چیئرمین کیلئے امیدوار نامزد کرنے کا عندیہ دیا ہے واضح رہے کہ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی اورنو منتخب اراکین سینیٹ 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے ۔

ہفتے کو قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ 6 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیاہے، اس اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتے کو اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم این ایز کو روک دیا
قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے اسلام آباد سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام ارکان قومی اسمبلی اسلام آبادمیں رہیں گےجبکہ تمام ارکان کوآئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان
سینیٹ الیکشن میں شکست کے حوالےسے وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ مخالفین کے ہتھکنڈوں سے گھبراؤں گا نہیں، ضمیر بیچنے اور غداری کرنے والے ارکان کے ناموں کا پتہ ہے، ہمارے چند لوگ خریدے گئے، کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا ہے۔

Related Posts