چندی گڑھ یونیورسٹی نے طالبات کی فحش ویڈیوز کی افواہوں کو مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چندی گڑھ یونیورسٹی نے طالبات کی فحش ویڈیوز کی افواہوں کو مسترد کر دیا
چندی گڑھ یونیورسٹی نے طالبات کی فحش ویڈیوز کی افواہوں کو مسترد کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: چندی گڑھ یونیورسٹی نے اتوار کو کہا کہ طالبات کی قابل اعتراض اور فحش ویڈیوز کی تمام افواہیں سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی طالبہ کی کوئی ایسی ویڈیو نہیں ملی جو قابل اعتراض ہوسوائے ایک لڑکی کی بنائی گئی ذاتی ویڈیو کے جسے اُس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

یونیورسٹی کے مطابق سات لڑکیوں کے خودکشی کی کوشش کی افواہیں بھی غلط ہیں، کسی بھی طالبہ کو اسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چندی گڑھ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل، کسی طالبہ نے خودکشی کی کوشش نہیں کی، بھارتی پولیس

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے چندی گڑھ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں سے افواہوں سے دور رہنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اس سے قبل بھارتی پنجاب کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر گرمیت سنگھ میت ہیر نے بھی معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Related Posts