کورونا کی وباء کے دوران مستحق افراد کو آکسیجن مفت فراہم کررہے ہیں، گیس ڈیلر محمد کاشف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کی وباء کے دوران مستحق افراد کو آکسیجن مفت فراہم کررہے ہیں، گیس ڈیلر محمد کاشف
کورونا کی وباء کے دوران مستحق افراد کو آکسیجن مفت فراہم کررہے ہیں، گیس ڈیلر محمد کاشف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے بیٹے نے لوگوں کی مشکلات کم کرنے کا بیڑا اٹھا لیا، اورینٹ گیسز کمپنی کے نام سے کام کرنے والے آکسیجن ڈیلر محمد کاشف کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء سے قبل بھی مستحق مریضوں کو گیس مفت فراہم کرتے تھے تاہم کورونا کی وبا کے دوران آکسیجن کی طلب بڑھنے سے مستحق اور غریب طبقہ کو مفت گیس فراہمی کا دائرہ مزید وسیع کردیا۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد کاشف نے بتایا کہ ایسے افراد جو رعایت مانگتے ہیں انھیں نصف تک رعایت دیتے ہیں اور جو لوگ آکسیجن خریدنے کی سکت نہیں رکھتے انہیں ہم مفت آکسیجن سلنڈر فراہم کرتے ہیں۔

محمد کاشف کے مطابق آکسیجن کی طلب میں کوئی غیرمعمولی اضافہ نہیں ہوا اور قیمت میں بھی گذشتہ ہفتہ 100روپے کا اضافہ ہوا ہے جو کم زیادہ ہوتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر مستحق افراد سلنڈر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اور اشد ضرورت کے حامل خاندانوں کو وہ آکسیجن سلنڈر بھی مہیا کرتے ہیں، آکسیجن کی فراہمی کے اخراجات میرے خاندان کے افراد اٹھاتے ہیں تاہم اب مخیر حضرات بھی ان کے ساتھ مل کر مستحق افراد کو آکسیجن کی فراہمی آسان بنارہے ہیں۔

گیس ڈیلر محمد کاشف نے بتایا کہ ان کی کمپنی کئی سال سے گیسز کے کاروبار سے منسلک ہے اور کراچی کے چھوٹے بڑے 80 سے زائد اسپتالوں کو بھی آکسیجن سلنڈر سپلائی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آکسیجن کی قلت اور طلب میں غیرمعمولی اضافہ کی اطلاعات غلط ہیں ان دنوں بھی ان کے پاس فیملیز آتی رہتی ہیں جو مفت آکسیجن کی درخواست کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 8تا16مئی تک ہر طرح کا کاروبار اور دکانیں بند رہیں گی، این سی او سی

Related Posts