دوستی، پیار، شادی اور طلاق۔۔۔ بولی ووڈ کی 7 ناکام شادیوں کی تصویری داستان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بولی ووڈ لائف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف بولی ووڈ اداکار پلکت سمراٹ ان دنوں اداکارہ کریتی کھربندا کے ساتھ اپنی شادی کو لے کر میڈیا کی سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں۔

جوڑے کی شادی کا دعوت نامہ لیک ہونے کے بعد یہ بحث ہو رہی ہے کہ بالی ووڈ کا یہ مشہور جوڑا 13 مارچ کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔

انڈین نیوز سائٹ نیوز 18 کے مطابق یہ پلکت سمراٹ کی اداکارہ کریتی کھربندا کے ساتھ دوسری شادی ہے۔ اداکار کی پہلی شادی پر بھی خوب بحث ہوئی تھی، پلکت اور ان کی پہلی بیوی کے دمیان طلاق بھی کئی سالوں تک میڈیا میں موضوع بحث بنی رہی تھی۔

News18 Urdu

پلکت سمراٹ نے اپنی بچپن کی دوست شویتا روہیرا سے 2014 میں بڑی دھوم دھام سے شادی کی تھی لیکن شادی کے ایک سال کے اندر ہی دونوں نے علاحدگی اختیار کرلی۔

پلکت شویتا کے علاوہ ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے کئی ایسے جوڑے ہیں جنہوں نے بڑی دھوم دھام سے شادی تو کی، لیکن ان کی شادی زیادہ دیر نہیں چل سکی۔ آئیے ہم آپ کو ایسے 7 جوڑوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

News18 Urdu

ٹی وی اور بھوجپوری انڈسٹری کی مشہور اداکارہ رشمی دیسائی نے ساتھی اداکار نندیش سنگھ سندھو سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کی ملاقات مقبول ٹی وی شو ‘اترن’ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ سیٹ پر ہونے والی ملاقات رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی اور بالآخر دونوں نے شادی کر لی۔ رشمی دیسائی اور نندیش سندھو کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور جوڑے نے 2016 میں طلاق لے لی۔

News18 Urdu

نوجوانوں کے مقبول شو ‘دل مل گئے’ کے سیٹ پر جینیفر ونگٹ اور کرن سنگھ گروور کے دل اس طرح ملے کہ دونوں نے فوراً شادی کر لی۔ اداکار کرن سنگھ گروور کی جینیفر ونگٹ کے ساتھ یہ دوسری شادی تھی لیکن یہ شادی بھی زیادہ نہیں چل سکی۔ جینیفر اور کرن نے 2012 میں شادی کی اور 2014 میں دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔

News18 Urdu

شویتا تیواری نے 1998 میں ہدایت کار راجہ چودھری سے شادی کی تھی اور 2007 میں طلاق لے لی۔ اس شادی سے شویتا کی ایک بیٹی ہے۔ 2013 میں اس نے ابھینو کوہلی سے دوسری شادی کی اور ان کا رشتہ بھی 2019 میں ٹوٹ گیا۔

News18 Urdu

اداکار سچن شراف نے ‘کمکم’ سیریل سے مشہور ہوئی اداکارہ جوہی پرمار سے شادی کی تھی۔ جوڑے نے 2009 میں شادی کی اور 2018 میں طلاق ہوگئی۔ اب سچن شراف دوسری شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کرچکے ہیں۔

News18 Urdu

ردھی ڈوگرا اور راکیش باپٹ نے سیریل ‘مریادہ لیکن کب تک’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس سیریل میں ایک ساتھ کام کرنے کے دوران اس جوڑے کی قربتیں بڑھیں اور 2011 میں دونوں کی شادی ہوئی، تاہم 2019 میں دونوں نے علاحدگی اختیار کرلی۔

News18 Urdu

سنجیدہ شیخ اور عامر علی ٹی وی کے مقبول ترین جوڑوں میں سے ایک تھے۔ سنجیدہ شیخ اور عامر علی کی شادی 2012 میں ہوئی اور 2022 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔ اس جوڑے کی علاحدگی کی وجہ سنجیدہ شیخ اور ہرش وردھن رانے کی بڑھتی قربتیں بتائی جاتی ہے۔

Related Posts