راولپنڈی میں کار چور گروپ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

four suspected car thieves arrested in Rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :شہر میں گاڑیاں چوری کرنیوالے گروپ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار،کار چوروں کا بین الصوبائی گروہ عرصے سے متحرک تھا ،کافی قیمتی گاڑیاں روزانہ کی بنیاد پر چوری ہو رہی تھیں، راولپنڈی پولیس بے بس تھی جبکہ کارلفٹر دن دہاڑے واردات ڈال کر فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے تھے ۔

لاک ڈاؤن کے دوران اس گروہ نے تقریبا ایک کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں صرف راولپنڈی شہر سے چوری کیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ رات گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کار چوروں کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لیا۔

حراست میں لئے گئے ملزمان میں وقاص عرف کاسو ، سعید، آصف اور ماجد شامل ہیں ،دوران تفتیش ملزمان نے بتایا ہے کہ ملزمان رات کے وقت جنت گلیوں میں کھڑی گاڑیاں چوری کرکے ان گاڑیوں کے جعلی دستاویزات بناکر کر آزاد کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں فروخت کرتے تھے ۔

ملزمان نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا ہے کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے درجنوں گاڑیاں چوری کی ہے حراست میں لئے گئے ملزمان سے ان کی نشاندہی پر سات چوری شدہ قیمتی گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں جن کی مالیت تقریبا ایک کروڑ سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں:سی ڈی اے نے پارک انکلیوII میں 140کنال اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا

گرفتارشدہ چاروں ملزمان کو کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان وقاص عرف کاسو جو قبل ازیں تھانہ ویسٹریج سٹیج اور نیو ٹاون تھانہ میں ڈکیتی اور گاڑی چوری جیسے سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ملزمان کو سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے جرائم پر قابو نہ پانا راولپنڈی پولیس کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

Related Posts