آزاد کشمیر،پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 4جوان شہید، آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Countrywide terror alert issued
آزاد کشمیر،پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 4جوان شہید، آئی ایس پی آر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آزاد کشمیر میں الیکشن کے دوران اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور فوج کی گاڑی کو حادثہ،حادثے کے باعث 4 فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جس کے باعث 4 فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ لسوا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، گاڑی کا سویلین ڈرائیور بھی حادثے میں شدید زخمی ہوا ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا گیا اور شہید ہونے والوں کے لیے بلند درجات اور زخمی جوانوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مزید پڑھیں:پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے 2جوان شہید

Related Posts