پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے 2جوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے 2جوان شہید
پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ، پاک فوج کے 2جوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: پسنی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں سیکیورٹی فورسز کو حملے کا نشانہ بنایا۔ خدا بخش بازار میں دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد عناصر کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ حملے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم کے علاقے زاوا میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کیپٹن اور سپاہی شہید ہو گئے۔

آج سے 2 روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم کے علاقے زاوا میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ضلع کرم اور ملحقہ علاقوں میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: ضلع کرم میں سرچ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن اور فوجی جوان شہید

Related Posts