سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے محمد رضوان کے بارے میں اپنی رائے بتادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے محمد رضوان کے بارے میں اپنی رائے بتادی
سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے محمد رضوان کے بارے میں اپنی رائے بتادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے محمد رضوان کے بارے میں اپنی رائے کھل کر بتادی۔

حال ہی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ محمد رضوان بہترین کھلاڑی ہیں، اگر وہ اسی پرفارمنس کو برقرار رکھتے ہیں تو محمد حارث، روحیل نذیر اور بسم اللہ خان میں سے کوئی بھی ٹیم میں شامل نہیں ہو سکتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کی جگہ وہی کھلاڑی لے سکتا ہے جو کہ اُن سے اچھی پرفارمنس دے گا۔

یادرہے کہ اس سال کے شروع میں کامران اکمل نے پی سی بی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں محمد رضوان کو اعتماد دینا چاہیے کہ وہ پی سی بی اور سرفراز کے دباؤ کے غیر بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئن شپ میں نئے سفر کا آغاز کرے گی

مزیدبرآں ڈپارٹمنٹل کرکٹ بند کرنے کی پی سی بی کی نئی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ عمران خان کے دور میں علاقائی کرکٹ کی طرف جانے سے پاکستان کرکٹ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ جب اُن سے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اُس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینگے جب انہیں لگے گا کہ وہ اچھی کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

رواں سال کامران اکمل نے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی اور 6 اننگز میں 25.23 کی اوسط سے 152 رنز بنائے تھے۔

Related Posts