پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئن شپ میں نئے سفر کا آغاز کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئن شپ میں نئے سفر کا آغاز کرے گی
پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئن شپ میں نئے سفر کا آغاز کرے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چیمئن شپ میں اپنے نئے سفر کا آغاز سری لنکا کے خلاف سیریز سے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز یکم جون سے شروع ہوگی جس کے باقی دو میچز تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے، ٹیموں کے درمیان یہ تمام میچز کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سیریز میں شرکت کرنے کیلئے دونوں ٹیمیں 19 مئی کو کراچی پہنچیں گی جہاں تین روزہ ٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہوجائے گا۔ سیریز کے تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے۔ پاکستان نے 16-2014 میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے ابتدائی ایڈیشن میں ساتویں جبکہ دوسرے ایڈیشن میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ ایڈیشن 20-2017 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا سے بہتر پوزیشن حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی بحران کے باوجود پاکستان ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی

اس حوالے سے قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے میچز اپنے ملک میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے، وہ سری لنکا کے استقبال کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے ذریعے وہ اپنے کرکٹ سیزن کے نئے سرے سے آغاز کی منتظر ہیں۔ یقین ہے قومی خواتین کرکٹ ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Related Posts