حالات کچھ اور ہوئے تو جھاڑو بھی پھرسکتا ہے،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی لیکن آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا، شیخ رشید
غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی لیکن آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شکر ہے کسی وزیر کا بلاول بھٹو سے رابطہ تو ہے، میں نہیں سمجھتا کوئی وزیر مارشل لا کی دھمکی دے سکتا ہے، اسی ماہ فیصلے ہو جائیں گے، کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا یہ چاہتے ہیں اوورسیز پیسے بھیجنا بند کر دیں؟ حالات کچھ اور ہوئے تو جھاڑو بھی پھرسکتا ہے۔حالات کو اس صورتحال سے نکالنا ہوگا، کیا یہ اصلاحات چاہتے ہیں کہ ایف آئی اے کیسز بند ہو جائیں۔

دوسری جانب سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت 2 ہفتے کی مہمان ہے، انہوں نے 2 ہفتے میں جو کچھ کرنا ہے کرلیں، 2 ہفتے بعد بلاول وہی پر ہونگے جہاں پہلے تھے۔

مزید پڑھیں:جعلی ووٹوں سے منتخب ہونے والے عمران خان کو ہم نے آئینی طریقے سے گھر بھیجا، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک مقبوضہ حکومت ہے جسے ہم تسلیم نہیں کرتے، اصلاحات کی باتیں الیکشن میں تاخیر کا ایک بہانہ ہے۔ اس حکومت کے بعد کسی کمیشن، پارلیمانی کمیٹی کا حصہ بننے یا تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Related Posts