کرپٹ اور نااہل حکمران فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپٹ اور نااہل حکمران فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل
کرپٹ اور نااہل حکمران فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنا رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل حکمران دنیا کی مہنگی ترین بجلی بنا رہے ہیں۔ 4 ڈالر میں ملنے والی ایل این جی 8 ڈالر میں خریدی جارہی ہے۔

کراچی میں مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ ملک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ کرپٹ، جھوٹوں اور نالائقوں کی حکومت ہے جو دنیا کی مہنگی ترین بجلی بنارہی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایل این جی 4 ڈالر میں دستیاب ہے جبکہ ہمارے حکمران 8 ڈالر میں خرید رہے ہیں۔ گیس سے سستی بجلی بنانے کی بجائے فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنائی جارہی ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میں حکومت کو چیلنج دیا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ان سے سستا گیس کا معاہدہ لے آئیں تو وہ اور شاہد خاقان نیب کیسز میں اعتراف جرم کرلیں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ گیس کی کمی ملکی تاریخ رقم کررہی ہے، کراچی میں کارخانے اور گھروں کے چولہے بند ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے لگائے ہوئے بجلی گھر ملک میں سب سے سستی بجلی پیدا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال لیں گے، شہباز گل

Related Posts