وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امارات کا دورہ مکمل کرکے ایران روانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi leaves for Iran after completing his visit to UAE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ابوظہبی:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کا تین روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ایران روانہ ہوگئے۔

ہوائی اڈے پر اماراتی وزارتِ خارجہ کے سینئرحکام، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر افضال محمود اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کو الوداع کہا۔

ایران روانگی سے قبل دورہ ایران کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے وزیر خارجہ نے اپنے خصوصی بیان میں کہاکہ میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا بے حد مشکور ہوں کہ وہ متعدد بار پاکستان تشریف لائے ،ہماری انتہائی اہم نشستیں ہوئیں،آج میں ایران روانہ ہو رہا ہوں وہاں مجھے ایرانی قیادت کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں:امریکا نے پاکستان کو موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دیدی

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آپ کے علم میں ہے کہ افغان امن عمل میں نئی پیشرفت ہوئی ہے، افغانستان کا پڑوسی ہونے کے ناطے، افغان امن عمل ہماری طرح ایران کیلئے بھی اہم ہے ،مجھے اس حوالے سے ان کے خیالات جاننے کا موقع بھی ملے گا اس حوالے سے،ہمارا مقصد مشاورت کے بعد، حکمت عملی میں یکسوئی پیدا کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں ایران کی سپریم لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انتہائی واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کیا اور پاکستان کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی ،ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بھی بات ہوگی ۔

وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ بارڈر مارکیٹوں کے قیام کی جو تجویز پاکستان نے پیش کی تھی ایران نے اسے پسند کیا ہے، اس حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہو گا، ان کا کہنا ہے کہ ایران صرف پاکستان کا ہمسایہ ملک نہیں بلکہ ایک آزمایا ہوا دوست ہے ،ہم نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی معاونت کی ہے ،ہماری کوشش ہو گی کہ ہم اپنے دو طرفہ تعلقات کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم بنائیں ۔

Related Posts