امریکا نے پاکستان کو موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US formally extends invitation to Pakistan for climate summit

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: امریکا نے صدر جوبائیڈن کی میزبانی میں آب و ہوا سے متعلق رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کوباضابطہ دعوت دیدی ہے ۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے وزیر اعظم آفس کو تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے، دفتر خارجہ کا پیغام ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اپنے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم کو ہدایت کی ہے کہ وہ ورچوئل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں اور فورم میں پاکستان کی کامیابی کو مؤثر انداز میں پیش کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے کانفرنس کیلئے دعوت نہ دینے کے امریکی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، پاکستان نے اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے انڈیکس میں جنوبی ایشیاء کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلی کو کم سے کم کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔

گذشتہ ماہ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے 40 عالمی رہنماؤں کو 22تا23 اپریل کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ورچوئل لیڈرز کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت دی تھی اجلاس کے لئے مدعو کیے گئے رہنماؤں میں بنگلہ دیش ، بھوٹان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم بھی شامل تھے لیکن موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ملک پاکستان چھوڑ دیا تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے جاپان ، روس ، سعودی عرب ، چین ، ترکی ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، انڈونیشیا اور اٹلی جیسے ممالک کی قیادت کو بھی مدعو کیا تھا۔

مزید پڑھیں:مگر بات ہے رسوائی کی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم اور وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ابتدائی دس ممالک میں شامل ہونے کے باوجود سب سے کم اخراج کرنے والوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی جیسے حکومت کے اہم اقدامات نے عالمی اقتصادی فورم سمیت بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے۔

Related Posts