شاہ محمود قریشی ایران اور سعودی عرب کے دورے پر روانہ، امریکا روانگی جلد متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق اجلاس،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکا روانہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہمسایہ اسلامی ملک ایران کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جس کے بعد وہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔بعد ازاں وزیر خارجہ کی امریکا روانگی بھی جلد متوقع ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر خطے کے اہم ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں جبکہ اس موقعے پر سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کے ساتھ ساتھ وزارتِ خارجہ حکام کا ایک وفد ان کے ہمراہ ہے۔ 

ایران کے ایک روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد اگلے روز تہران سے سعودی عرب کے دورے پر روانگی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہونے والے دونوں دوروں کے دوران وزیر خارجہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ سعودی عرب دورے کے دوران سعودی ہم منصب سے ملاقات ہوگی۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلِ سعود سے ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران امریکا معاملات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

خطے میں تناؤ اور مشرقِ وسطیٰ کی  کشیدہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان کا پیغام ایران اور سعودی حکومت تک پہنچائیں گے جس کے بعد ان کی امریکا روانگی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ  امریکا ایران کشیدگی کم کرنےکی ضرورت ہے، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے  ایران کے بعد سعودی عرب اور امریکا بھی جاؤں گا۔

اپنے خصوصی بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکاایران کشیدگی کم کرنےکی ضرورت ہے اور خطہ مزیدکسی لڑائی کامتحمل نہیں ہوسکتا، ہمیں ایران میں طیارہ حادثے پر بہت افسوس ہے، بہت سے معصوم لوگ حادثے کا شکار بنے۔

مزید پڑھیں: ایران کے بعد سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کروں گا۔ وزیر خارجہ

Related Posts