وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے نائب وزیر اعظم نیوزی لینڈ سے رابطہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسئلہ کشمیر پر نائب وزیر اعظم نیوزی لینڈ سے رابطہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مسئلہ کشمیر پر نائب وزیر اعظم نیوزی لینڈ سے رابطہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کشمیر کی صورتحال اور موجودہ بھارتی مظالم سے انہیں آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے ونسٹن پیٹر سے گفتگو کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور خطے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر بات چیت کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے ادارے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی ہے۔بھارت  ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنا چاہتا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو سے قحط کی سی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر بھارتی حکومت سے جواب طلب کر لیا

نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم نے کشمیر کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ میں کشمیری حلقوں کی طرف سے بھی کشمیر کے حالات پر معلومات مل رہی ہیں اور ہم وادی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر پر مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور اُردن کے بادشاہ عبداللہ الثانی بن الحسین سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور انہیں کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

فرانس کے صدر سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ پالیسی سے سنگین انسانی بحران پیدا کردیا ہے۔ بھارت غیر قانونی پالیسی کے ذریعے متنازعہ علاقے میں جغرافیائی تبدیلی کرنا چاہتا ہے جو خطرناک ہے۔

مزیدپڑھیں: وزیر اعظم کے فرانس اور اُردن کے سربراہانِ مملکت سے ٹیلیفونک رابطے، کشمیر پر گفتگو

Related Posts