وزیر اعظم کے فرانس اور اُردن کے سربراہانِ مملکت سے ٹیلیفونک رابطے، کشمیر پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کے فرانس اور اُردن کے سربراہانِ مملکت سے ٹیلیفونک رابطے، کشمیر پر گفتگو
وزیر اعظم کے فرانس اور اُردن کے سربراہانِ مملکت سے ٹیلیفونک رابطے، کشمیر پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور اُردن کے بادشاہ عبداللہ الثانی بن الحسین سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور انہیں کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

فرانس کے صدر سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ پالیسی سے سنگین انسانی بحران پیدا کردیا ہے۔ بھارت غیر قانونی پالیسی کے ذریعے متنازعہ علاقے میں جغرافیائی تبدیلی کرنا چاہتا ہے جو خطرناک ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اُردن کے بادشاہ عبداللہ ابن الحسن سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کی المناک صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر بھارتی حکومت سے جواب طلب کر لیا

وزیر اعظم عمران خان نے فرانس اور اُردن کے سربراہانِ مملکت کو بتایا کہ بھارت نے خطے کے امن و امان  کو خطرے میں ڈال دیا ہے جو عالمی اصولوں اور اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے خلاف ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے ظلم و ستم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیر کے مظلوم عوام کا ساتھ دینا ہوگا اور کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کے حق میں آواز بلند کرنا ہوگی۔ 

فرانسیسی صدر ایمانویل میکران نے کہا کہ فرانس مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے مسئلے کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 شاہ عبداللہ نے کہا کہ اُردن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور ہم کشمیر کی صورتحال پر دیگر ممالک سے بھی مشاورت کریں گے۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل  اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا  کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ہماری نظر میں ہے جبکہ کشمیری رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں پر بھی ہم گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال  اور حالیہ گرفتاریوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ

Related Posts