یومِ سیاہ، بھارت مقبوضہ کشمیر پر فوجی محاصرہ فوری طور پر ختم کرے۔وزیرِ خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ سیاہ، بھارت مقبوضہ کشمیر پر فوجی محاصرہ فوری طور پر ختم کرے۔وزیرِ خارجہ
یومِ سیاہ، بھارت مقبوضہ کشمیر پر فوجی محاصرہ فوری طور پر ختم کرے۔وزیرِ خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیر سے فوجی محاصرہ فوری طور پر ختم کرائے، بھارت غیر قانونی اقدامات واپس لے اور بنیادی انسانی حقوق بحال کرے۔

یومِ سیاہ کے موقعے پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور غیر قانونی قبضے کو مسترد کردیا ہے جبکہ گزشتہ 1 سال سے زائد عرصے سے بھارت نے یکطرفہ کارروائی کرکے کشمیر کا جغرافیائی تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی اور اضافی فوج بھیجی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں میڈیا اور ابلاغ پر پابندی عائد ہے، کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے، ساری دنیا بھارتی جارحیت کی مذمت کر رہی ہے اور دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والی ریاست یعنی بھارت اِس وقت بے نقاب ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت فوری طور پر مقبوضہ کشمیر پر ذرائع ابلاغ کی پابندیاں ختم کرے، مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق بحال کرے، حریت قیادت اور کشمیری نوجوانوں کو رہا کرے اور کالے قوانین کالعدم قرار دے کر لاقانونیت، ظلم و تشدد اور ناانصافی ختم کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے ساتھ دے۔وزیرِ اعظم کا مطالبہ

Related Posts