وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ پر ایران پہنچ گئے
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ پر ایران پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران پہنچنے پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ایرانی وزیرِخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے کے دوران ایرانی صدر ابراہیم  رئیسی سے بھی ملاقات کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں غیر ملکی ائیر لائن کی لاہور سے قطر جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، جس کے بعد بلاول زرداری مشہد بھی جائیں گے، جہاں وہ زیارتوں کا شرف بھی حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے طیارہ بھیجنے پر ایران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ ماہ کے آخر میں ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ڈیووس میں ملاقات کی تھی۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ 

Related Posts