کراچی میں غیر ملکی ائیر لائن کی لاہور سے قطر جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں غیر ملکی ائیر لائن کی لاہور سے قطر جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
کراچی میں غیر ملکی ائیر لائن کی لاہور سے قطر جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی ائیرپورٹ پر غیرملکی ائیر لائن کی لاہور سے قطر جانے والی پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کی وجہ طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے قطری دارالحکومت دوحہ جانے والی قطر ائیر ویز کے پائلٹ نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تاہم عملے کے تمام اراکین اور مسافر محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شیخوپورہ، فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 3 مزدور جاں بحق، 4 زخمی

قطر ائیر ویز کی پرواز نمبر کیو آر 629 نے 9 بج کر 43 منٹ پر لاہور کے معروف علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی زمین سے اڑان بھری اور اپنا آدھا سفر بغیر کسی فنی خرابی کے طے کرلیا۔

ٹیک آف سے لے کر 50فیصد تک سفر طے کرنے کے بعد ایران کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر قطر ائیر ویز کے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اور نزدیک ترین ائیرپورٹ کراچی کا تھا۔

کنٹرول ٹاور نے پائلٹ کو مشورہ دیا کہ پرواز کراچی لے جائے جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو کراچی کی سمت موڑا اور کراچی ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ ممکن بنائی۔ طیارے پر سوار 200 مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے۔

 

Related Posts