آٹا بحران، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں تندور بند، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

peshawar nanbai
peshawar nanbai

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبرپختونخوا میں نان بائی ایسوسی ایشن نے پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں ہڑتال کیا، نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال دینے کے بعد پشاور، کوہاٹ، ہنگو اور ہزارہ ڈویڑن میں تندور بند کر دیئے گئے ہیں۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے دوسرے مرحلے میں نوشہرہ، چارسدہ اور مردان تک ہڑتال کا دائرہ بڑھانے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔صوبائی دارلحکومت پشاور سمیت کئی علاقوں میں تندو بند رہے جس کی وجہ سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا رہا۔

نا ن بائی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اقبال کاکہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نئے پاکستان میں نانبائیوں کوبے روزگار کرنے پر تلی ہوئی ہے ،نہ انکا کوئی وژن ہے اورنہ کوئی منشور۔

یہ بھی پڑھیں: 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے فیصلے پر کمیشن خور حرکت میں آ گئے

ان کہنا تھا کہ آٹے اورگیس کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ہمارے کاروبار نقصان میں جارہے ہیں اورہمیں فائدے کی بجائے نقصان ہورہاہے ہم مزید انتظار نہیں کرسکتے ، حکومت آٹے اورگیس کی نرخ کم کرے بصورت دیگر ہم روٹی کی قیمت بڑھائیں گے۔

خیبرپختونخواکے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے مطابق حکومت کسی صورت روٹی مہنگی نہیں ہونے دے گی، ایک دو روز میں آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہو گا۔

Related Posts