سیلاب کی تباہ کاریاں، کپاس کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سیلاب اور بارشوں نے ملک بھر میں کپاس کی فصل کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب اور بارشوں نے پاکستان کو بہت بری طرح متاثر کیا، اس کی وجہ سے صرف جانیں ہی نہیں گئیں بلکہ کئی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

کاٹن انڈسٹری سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، معیاری کپاس کی قیمت 24ہزار روپے من تک پہنچ گئی ہے، اچھے معیار کی پھٹی 11 تا 13 ہزار فی 40 کلو ہوگئی ہے جب کہ کے سی اے کی اسپاٹ ریٹ قیمت 23ہزار روپے من ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی پابندیاں پرائیویسی سافٹ ویئر کے استعمال کو محدود کرتی ہیں، کرپٹو ادارہ

ماہرین کے مطابق پاکستان میں کپاس کے نرخ تاریخی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ کپاس کی بلند قیمتوں کی وجہ سے متعدد ملیں بند ہوگئی ہیں یا پھر ان میں پیداواری عمل جزوی طور پر جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے عالمی ایل این جی سپلائرز کو بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کرادی

دوسری جانب سندھ اور بلوچستان میں پیاز اور ٹماٹر کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ قیمتیں 2 گنا تک بڑھ گئی ہیں۔ لاہور کی بڑی سبزی منڈی میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت کے باعث پیاز کی قیمت 175 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو ہوگئی۔

ادرک کی قیمت 360 سے 400 روپے کلو تک جا پہنچی۔ سستا بازار میں ٹماٹر کی قیمت 170 جبکہ دیگر مارکیٹس میں 250 سے 300 روپے کلو ہوگئی۔ لہسن 288 روپے جبکہ آلو 315 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 4 ارب 95 کروڑ ڈالر جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک

منڈی میں 5 کلو ٹماٹر 1200روپے میں فروخت ہونے لگا۔ اسلام آباد کے سستا بازار میں 5 کلو پیاز کی قیمت 1150 جبکہ فی دھڑی قیمت 1600 روپے تک جا پہنچی۔ عام بازار میں پیاز 400 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

Related Posts