امریکی پابندیاں پرائیویسی سافٹ ویئر کے استعمال کو محدود کرتی ہیں، کرپٹو ادارہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی پابندیاں پرائیویسی سافٹ ویئر کے استعمال کو محدود کرتی ہیں، کرپٹو ادارہ
امریکی پابندیاں پرائیویسی سافٹ ویئر کے استعمال کو محدود کرتی ہیں، کرپٹو ادارہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: کرپٹو کرنسی کے ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں پرائیویسی سافٹ ویئر کے استعمال کو محدود کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ خزانہ کو کرپٹو کرنسی کی صنعت کی جانب سے اربوں ڈالر کی لانڈرنگ میں مدد کرنے کے الزام میں ایک فرم پر عائد پابندیوں کی وجہ سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں ٹریژری ڈپارٹمنٹ نے ورچوئل کرنسی مکسنگ کے ادارے پر پابندیاں عائد کی تھیں، جس نے مبینہ طورپر سال 2019 میں اپنی تخلیق کے بعد سے تقریباََ 7 ارب مالیت کی ورچوئل کرنسی کو لانڈ کرنے میں مدد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو ایکسچینج جنوبی کوریا کے شہر بوسان کی صنعت کو ترقی دینے میں مدد کرے گا

مکسنگ سروسز مختلف ڈیجیٹل اثاثوں کو یکجا کرتی ہیں، جن میں بشمول ممکنہ طور پر غیر قانونی اور جائز طریقے سے حاصل کیے گئے فنڈز اور چوری کی گئی رقم بھی شامل ہوتی ہے۔

ان پابندیوں کے اطلاق کے بعد کرپٹو ادارے، مکسنگ سروسز کے دفاع میں سامنے آئے کہ اور یہ کہا کہ یہ پابندیاں پرائیویسی سافٹ ویئر کے استعمال کو محدود کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اغوا برائے تاوان کی واردات جس میں پیسہ نہیں بٹ کوائن وصول کیا گیا

دوسری جانب کرپٹو کرنسی ایکسچینج نے جنوبی کوریا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیا ہے، جس کے تحت جنوبی کوریا کے شہر بوسان کو اپنے بلاک چین ایکو سسٹم کی ترقی اور بوسان ڈیجیٹل اثاثہ ایکسچینج کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Related Posts