روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 4 ارب 95 کروڑ ڈالر جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 4 ارب 95 کروڑ ڈالر جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 4 ارب 95 کروڑ ڈالر جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضی سید نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی اسلامی مالیاتی مصنوعات پر منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کے مشکل دن گزر گئے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ایک قابل فخر پروگرام ہے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے کہا کہ اب تک 14 بینک سمندر پار پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت دے رہے ہیں۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے گھروں کی خریداری، کار فنانسنگ ،اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور عطیات دیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جو رقم آئی ہے وہ آئی ایم ایف کے قرض اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے زائد ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں آدھی رقم اسلامی بینکوں میں آئی ہیں۔

ڈپٹ گورنر نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 175 ملکوں سے اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں۔ اس اکاؤنٹ میں 4 ارب 95 کروڑ ڈالر آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب نے سبزیوں کی فصلیں تباہ کردیں، دگنی قیمت پر فروخت جاری

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ غیر سیاسی ہے۔ چند ماہ قبل حکومت کی تبدیلی ہوئی ہے مگر اس اکاؤنٹ کے حوالے سے موجودہ حکومت بھی سرگرم ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے اس اکاؤنٹ کے حوالے سے خصوصی بیان جاری کیے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ خریدے جاتے ہیں۔ پاکستانی روپے میں سرٹیفکیٹس پر شرح منافع ساڑھے 9سے 11 فیصد تھی جسے بڑھا کر ساڑھے 13 سے 15 فیصد کردیا ہے۔ اس منافع کا انحصار سرمایہ کاری کی مدت پر ہوگا۔

مرتضیٰ سید کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے دوران پاکستانی معیشت نے بہت اچھا مظاہرہ کیا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بورڈ کا اجلاس پیر کو ہوگا جس میں 1.2 ارب ڈالر کا قرض جاری ہوگا۔ جس کے بعد عالمی بینک، آئی ایف سی ایشیائی ترقیاتی بینک اور دوست ملکوں سے قرض ملنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دوست ملکوں نے پاکستان کو 4 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ آئندہ چند ماہ میں زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالر سیبڑھ کر 16 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی ترویج کے لیے بیرون ملک روڈ شو کیے جائیں گے۔

Related Posts