پاکستان نے عالمی ایل این جی سپلائرز کو بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کرادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے عالمی ایل این جی سپلائرز کو بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کرادی
پاکستان نے عالمی ایل این جی سپلائرز کو بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کرادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی ایل این جی سپلائرزکو آئندہ 6 برسوں میں ان کے اسپاٹ کارگوز کی بروقت ادائیگی کیلئے اسٹینڈ بائی لیٹرز آف کریڈٹ (ایس بی ایل سیز) کے ذریعے اعلیٰ ساکھ کے عالمی بینکوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈنے عالمی بولی دہندگان اور سپلائرز کو بتایا ہے کہ اسے آئندہ 6 سالوں (2023-28) کے دوران ماہانہ ایک کارگو کے حساب سے 72 کارگوز کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 6 اگست کو ٹینڈر جاری کیے تھے جن کی بڈنگ کے لیے آخری تاریخ 13 ستمبر تھی، تاہم ادائیگیوں کے توازن کے درپیش چیلنجوں کے باعث عالمی کمپنیوں نے پیسوں کی ادائیگی کے لیے یقین دہانی یا خودمختار ضمانتوں کامطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 4 ارب 95 کروڑ ڈالر جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں وہ ایک شیڈول بینک سے ایک ایس بی ایل سی جاری کرے گی، اس بینک سے جس کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ پیکرا/جے سی آر-سی آئی ایس یا کسی اچھی ساکھ والی عالمی کریڈٹ ایجنسی کی جانب سے ریٹنگ ڈبل اے ہو۔

مزید برآں پی پی ایل نے اپنے ٹینڈر میں یہ بھی وضاحت کی ہے کہ ٹینڈر کے حصول کے لیے طے کردہ معیار کے تحت بولی لگانے والی کمپنی ایل این جی فراہم کنندہ یا پروڈیوسر کی جانب سے فراہم کردہ خط کی صورت میں ایسا دستاویزی ثبوت فراہم کر سکتی ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہو کہ ٹینڈر کے تحت پاکستان کو فراہم کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کے پاس سالانہ بنیادوں پر 2023 سے 2028 تک کم از کم 10 لاکھ ٹن ایل این جی دستیاب ہے۔

پی پی ایل کی جانب سے جاری کیے گئے ٹینڈڑ میں کہا گیا ہے کہ بولی دہندگان کی جانب سے اس یقین دہانی کی توثیق بل آف لڈنگ کی کاپی، فائنل ڈسچارج رپورٹ یا اسی طرح کی دوسری دستاویزات سے بھی ہونی چاہیے جو اس بات کی تصدیق کرے کہ بولی لگانی والی کمپنی باقاعدہ ایک ایل این جی کارگو سپلائر ہے۔

اپنے جاری کردہ ٹینڈر میں کمپنی نے برینٹ سے غیر منسلک قیمتوں کے تعین سے متعلق تجاویز کے ساتھ، مختلف سائز کے کارگوز یا 6 برسوں کے دوران 72 سے کم یا ماہانہ ایک کارگو سے کم کے لیے دی جانے والی کسی بھی بولی کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

طلب کیے گئے ٹینڈرز میں ان 72 کارگوز کی ترسیل کی مدت جنوری 2023 سے شروع ہو کر دسمبر 2028 تک ہے۔

Related Posts