پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 233رنز بنا کر آؤٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs bang test
pak vs bang test

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نےبنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 233 رنز پر آؤٹ کردیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیااور پہلے ہی اوور میں سیف حسن صفر پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئےجبکہ تمیم اقبال دوسرے اوور میں 5 گیندوں پر صرف 3 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

بنگلہ دیش کےمومن الحق 62 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے اور نجم الحسین شانتو 44 رنز بنانے کے بعد 95 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس کے گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستانی باؤلرز کی بہترین کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، محمد عباس اور حارث سہیل نے دو دو جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کے آل آؤٹ ہونے کے بعد پہلے دن کا کھیل اختتام کو پہنچا۔ پاکستان کل اپنی پہلی اننگز شروع کرے گا، یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم تقریباً 17 برس بعد پاک سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔

Related Posts