خاتون اوّل کا سائینوساڈے ہوم کا دورہ، طلباء سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون اوّل کا سائینوساڈے ہوم کا دورہ، طلباء سے ملاقات
خاتون اوّل کا سائینوساڈے ہوم کا دورہ، طلباء سے ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: خاتون اوّل بیگم ثمینہ عارف علوی نے آج سائینوسا ڈے ہوم کا دورہ کیا جہاں اسکول کی انتظامیہ‘ سائینوسا بورڈ اورروٹری کلب کے اراکین نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سائینوسا اسکول کے طلبا پر مشتمل بینڈ نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا اور بچوں نے انہیں ایک خوبصورت گلدستہ بھی پیش کیا۔

اسکول کی پرنسپل ایس ڈی ایچ‘ رضوانہ خانم نے بیگم ثمینہ عارف علوی کو اسکول کے روزمرہ کے افعال اور 1960 میں اس کے قیام کے بعد سے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اسپیشل طلبا کی مختصر پرفارمنس کے بعد بیگم ثمینہ عارف علوی کو وسیع و عریض اسکول کا دورہ کرایا گیا جہاں انہوں نے ان طلبائسے بات چیت کی جو مختلف طرح کی تربیت بشمول بُنائی‘کارپینٹری‘ بلاک پرنٹنگ‘کراٹے‘جمناسٹک یا ریاضی‘ انگریزی اور اردوحاصل کررہے تھے۔

انہوں نے اسکول کے باورچی خانے کا دورہ کیا جہاں طالب علم ماہرانہ انداز میں کھانا پکانے میں مصروف تھے۔ انہوں نے طلبائکی جانب سے تیار کردہ تازہ اور مزیدار اشیا ء کا لطف بھی اُٹھایا۔

خاتون اوّل نے سائینوسا میں جو کچھ دیکھا اس سے بے حد متاثر نظر آئیں‘ انہوں نے ڈاون سنڈروم بچوں کو معیاری تعلیم کی امید‘محبت‘دیکھ بھال اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے میں سائینوسا ڈے ہوم کی کوششوں کو بے حد سراہا۔

بیگم ثمینہ عارف علوی نے طلبہ کے ہاتھ سے بنائی گئی اشیائکو بھی سراہا اور کہا کہ وہ ان اسپیشل بچوں کو معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں:صدر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے متاثرین کو معاوضہ عدم ادائیگی کی وضاحت طلب کر لی

واضح رہے کہ سائینوسا ڈاون ڈے ہوم سینڈروم بچوں کی بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے وجود میں آیا تھا‘جس کی رکنیت ان کے والدین اور یہی خواہوں پر مشتمل تھی۔ اس سوسائٹی کے قیام کا بنیادی مقصد مختلف ڈاؤن سینڈروم بچوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے ایک خصوصی پلیٹ فارم قائم کرنا تھاجو انہیں معاشرے کے خود کفیل اور قدر و قیمت کے حامل افراد بنانے میں معاون ثابت ہو۔

اسکول کے دورے کے بعد بیگم ثمینہ عارف علوی نے پودا لگایا۔

Related Posts