صدر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے متاثرین کو معاوضہ عدم ادائیگی کی وضاحت طلب کر لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت ہونی چاہیے،صدرمملکت
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت ہونی چاہیے،صدرمملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے احکامات برقرار رکھتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) سے 4 سال کی تاخیر کے باوجود متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کی وضاحت طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے یہ احکامات متاثرین بشمول محمد صالح، امام بخش، علی احمد، خدا بخش، ظہور احمد اور غلام حیدر کے کیس میں دئیے جن کا الزام ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے تعمیر کے دوران ان کے گھر اور دکانیں تباہ کردیں اور معاوضہ بھی ادا نہیں کیا۔

متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے این 85 کی تعمیر کے دوران ان کے گھروں اور دکانوں کو تباہ کیا اور معاوضے کیلئے بار بار درخواستوں کے باوجود اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنے سے انکار کردیا اور معاوضے کی ادائیگی تاحال نہیں ہوسکی۔

قبل ازیں وفاقی محتسب نے بھی متاثرین کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ صدرِ مملکت نے متاثرین کو معاوضہ ادا نہ کرنے کے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی ہدایت کی اور ہائی وے اتھارٹی کو حکم دیا کہ نتائج موصول ہونے کے 1 ماہ میں تعمیل رپورٹ درج کرائے۔

اپنے فیصلے میں صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے این ایچ اے نے 4 سال بعد ہی معاوضے کیلئے کیس کا آغاز کیا جب متاثرین نے ان کے خلاف شکایت شروع کردی جو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے بد انتظامی کے مترادف ہے۔

Related Posts