کے ڈی اے میں 26 پلاٹوں کی پہلی نیلامی مکمل، دوسری نیلامی کل بروز جمعرات کو ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کے ڈی اے نے پلاٹوں کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔ بدھ 21 اپریل کو ضلع کورنگی اور سرجانی کے 26 پلاٹوں کی نیلامی مکمل ہو نے سے کے ڈی اے کو 34 کروڑ سے زائد کی آمدنی ہوگی۔ بروز جمعرات 22 اپریل کو شہر کے قیمتی علاقے کلفٹن ، نیو کراچی اور گلستان جوہر کے پلاٹس کی نیلامی ہوگی، طریقہ کار وہی ہوگا جو انتظامیہ نے رائج کیا ہے اور جس کا ذکر ایم ایم نیوز کی سابقہ خبروں میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی نے اعلان کردہ پلاٹوں کی نیلامی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اعلان کردہ پہلے روز کے پلاٹس کی نیلامی مکمل کر لی ہے۔ ان 26 پلاٹوں میں سے 18 کورنگی میں واقع ہیں جبکہ 8 پلاٹس سرجانی میں ہیں۔

بولی میں حصہ لینے والوں نے 25 فیصد بینک پے آرڈر کی مد میں جو رقم جمع کرائی وہ کامیاب بولی دہندہ برائے کورنگی کے 18 پلاٹس کی جمع شدہ رقم مبلغ 5 کروڑ 65 لاکھ سے زائد جمع ہو چکی ہے۔

کورنگی میں پلاٹوں کی نیلامی سے کے ڈی اے کو کل آمدنی 20 کروڑ 26 لاکھ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔ سرجانی کے کل 8 پلاٹس کے کامیاب بولی دہندگان سے بینک پے آرڈرز کی مد میں 3 کروڑ 31 لاکھ سے زائد آمدنی ہوئی ہے جبکہ اس کی 4 اقساط میں بولی کی رقم کل 13 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد آمدنی ہو گی۔

نیلامی میں حصہ لینے والے افراد نے ایم ایم نیوز ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامات کا رویہ مناسب نہیں ہے۔ ہمیں 10 بجے بلایا گیا اور ابھی تک لوگوں سے پے آرڈر وصول کے جا رہے ہیں۔

ایک اور شخص نے کہا کہ مجھے نیو کراچی کے پلاٹوں میں دلچسپی ہے مگر سرجانی کے پلاٹس میں بھی بولی لگاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث لوگوں کی تعداد اب بھی کم ہے جبکہ بینر بھی با مشکل کل لگائے گئے ہیں۔ انتظامیہ خود ہی اس کی تشہیر نہیں چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی اسکینڈل میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے نے چالان عدالت میں پیش کردیا

Related Posts