چینی اسکینڈل میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے نے چالان عدالت میں پیش کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی اسکینڈل میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے نے چالان عدالت میں پیش کردیا
چینی اسکینڈل میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے نے چالان عدالت میں پیش کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چینی اسکینڈل کیس میں اہم پیشرفت، شوگر مافیا نے سٹے بازوں اور ملز مالکان سے مل کر ایک سو دس ارب روپے کمائے، ایف آئی اے نے چالان عدالت میں پیش کردیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کئے گئے چلان میں انکشاف ہوا ہے کہ شوگر مافیا سٹے بازوں نے کراچی میں 16 واٹس ایپ گروپ بنا رکھے تھے۔ سٹے باز مافیا دھوکے بازی سے چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہا تھا۔

عدالت میں پیش کئے گئے چلان میں بتایا گیا ہے کہ شوگر مافیا نے اپنے فرنٹ مینوں اور ایجنٹوں کے ذریعے چینی کی ایکس مل قیمت میں تیزی سے اضافہ کیا، ملزمان نے چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرکہ 110 ارب روپے کا عوام سے فراڈ کیا، شوگر مافیا کے کراچی سے 23 سٹے باز پنجاب کے سٹے بازوں سے رابطے میں تھے۔

چالان کے مطابق کراچی اور پنجاب کے سٹے بازوں نے ملکر چینی کی قیمتوں پر سٹہ کھیلا، ملزمان نے چینی کا مصنوعی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی گیپ پیدا کیا۔ شوگر مافیا ملز مالکان کو چینی کی قیمت ادا کرنے کے باوجود مال شوگر ملز کے گوادم سے باہر نہیں لاتے تھے، شوگر مافیا میں ایجنٹوں اور سٹے بازوں کے ساتھ شوگر ملز مالکان بھی ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نئی زرعی پالیسی کے تحت کسانوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان

Related Posts