کراچی میں کورنگی کی چمڑا چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کورنگی کی چمڑا چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی
کراچی میں کورنگی کی چمڑا چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے کورنگی کی چمڑا چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ حرکت میں آگیا۔ فائر ٹینڈرز جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں جبکہ فیکٹری میں کام کرنے والے عملے سمیت تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

دوسری  جانب تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے  رہنما و   رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے تمام فائر بریگیڈ گاڑیوں کو جائے حادثہ تک جلد پہنچنے کی استدعا کی ہے۔

رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان نے کہا کہ ہم نے متعلقہ ڈی سی کو واقعے کی اطلاع کردی ہے جبکہ جائے حادثہ پر پانی کے ٹینکرز کی ضرورت ہے تاکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پی ٹی آئی  رکنِ سندھ اسمبلی و صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال (این آئی سی ایچ)  میں آتشزدگی سے نومولود بچی کے انتقال پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 9 جنوری کو اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ میں نے آج سہ پہر کے وقت این آئی سی ایچ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں اقراء نامی نوزائدہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  خرم شیر زمان کا بچی کے انتقال پر تحقیقات کا مطالبہ 

Related Posts