این آئی سی ایچ آتشزدگی: خرم شیر زمان نے بچی کے انتقال پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این آئی سی ایچ آتشزدگی: خرم شیر زمان نے بچی کے انتقال پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا
این آئی سی ایچ آتشزدگی: خرم شیر زمان نے بچی کے انتقال پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی و صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال (این آئی سی ایچ)  میں آتشزدگی سے نومولود بچی کے انتقال پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز  اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ میں نے آج سہ پہر کے وقت این آئی سی ایچ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں اقراء نامی نوزائدہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ بچی کا انتقال این آئی سی ایچ ہسپتال کے انکیوبیٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا جو سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

خرم شیر زمان نے اقراء نامی نومولود بچی کے انتقال پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی غفلت کے ساتھ ساتھ مجھے یہاں احتیاطی اقدامات میں بھی کمی نظر آئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کراچی میں سرجیکل آئی سی یو کے انکیوبیٹر میں آتشزدگی سےزیر علاج ایک نومولود بچی جاں بحق ہوگئی۔

کراچی میں بچوں کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں موجود انکیوبیٹر میں گزشتہ روز آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث انکیوبیٹر میں موجود نومولود بچی جل کر جاں بحق ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  این آئی سی ایچ میں آتشزدگی سے نومولود بچی جاں بحق

Related Posts