مت سمجھو ہم نے بھلادیا، فردوس اعوان کاآرمی پبلک اسکول کے شہداء کو سلام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM will lay the foundation stone of housing projects in Lahore today: Firdous Awan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کا عزم کیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے اُن سب شہداء پر جنھوں نے اپنے آج کو ہمارے کل کیلئے قربان کیا، آپ نے اپنے پاک لہو سے دھرتی ماں کا جو قرض چکایا تاقیامت آپکو یاد رکھا جائیگا،مت سمجھو ہم نے بُھلا دیا۔

6سال گزرنے کے بعد بھی سانحہ آرمی پبلک اسکول کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔سولہ دسمبردو ہزار چودہ پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے ۔اس افسوسناک واقعے میں ایک سو سینتالیس افراد شہید ہوئے تھے جن میں ایک سو تیس سے زائد معصوم بچے شامل تھے۔

بچوں کو علم کے نورسے آراستہ کرنے والے اسکول کی پرنسپل، عملہ اور اساتذہ بھی اپنے ہاتھوں سے سینچے گئے ان ننھے پودوں کو بچاتے بچاتے دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھ گئے۔

مزید پڑھیں:اے پی ایس کے دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں، شاہ محمود قریشی

اس کرب ناک دن کے اختتام پرپشاورشہر کی ہر گلی سے جنازہ اٹھا۔ 147شہادتوں نے پھولوں کے شہر کو آہوں اور سسکیوں میں ڈبو دیاتھا۔

Related Posts