اے پی ایس کے دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں، شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

APS martyrs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم شہدائے اے پی ایس کو سلام پیش کرتی ہے، قوم دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کیساتھ ہے، انشااللہ معصوموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

شاہ محمود قریشی کا سانحہ اے پی ایس پشاور کے حوالے سے پیغام میں کہنا ہے کہ اے پی ایس کے دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں، 16 دسمبر کو ملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی لازوال قربانی نے قوم کو یکجا کیا۔

مزید پڑھیں: ہر پاکستانی کو سوگوار کردینے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 6 سال مکمل

واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد 6 سال کا عرصہ بیت گیا، ملکی تاریخ کی بد ترین دہشت گردی کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت قوم کے 150 سپوت شہید ہو گئے تھے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول ملکی تاریخ کا وہ بد ترین واقعہ ہے جس کے دوران پاکستانی قوم کے دشمن دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو اپنا نشانہ بنایا۔ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں نے 16 دسمبر 2014 کے روز حملہ کیا تھا۔

Related Posts