کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کرلیا، اقدام قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

quetta blast FIR
quetta blast FIR

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے درج کرلیا جس میں اقدام قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، شہر میں آج فضا سوگوار ہے۔

دھماکے کے بعد شہر کی تمام مساجد اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ دھماکہ میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی امان اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کاکہنا تھاکہ مقدمہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ایس ایچ او کی مدعیت میں سیٹلائٹ ٹاون تھانہ میں درج کرایا گیا ہے، دھماکے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے جس کو آج مکمل کیا جائے گا۔

گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں نمازمغرب کے دوران دھماکاہوا تھا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی حاجی امان اللہ سمیت 15 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے تھے جوسول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں دھماکے سے ڈی ایس پی سمیت 15 افراد شہید

وزیراعظم عمران خان ، صدر مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت ملک کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیات نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Related Posts