بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں غبن ،ایف آئی اے کاباقاعدہ تحقیقات کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR to take action against 196 of its employees for taking BISP benefit

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف انویسٹی گیشن نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں غبن کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیاہے، 16 سرکاری افسران کی بیگمات کے اثاثوں کی چھان بین بھی کی جارہی ہے۔

ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم 2010 سے 2018 کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:بی آئی ایس پی کی بہتی گنگا میں غوطے کھانے والے 4 افسران برطرف

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر پنجاب Iلاہور کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم نے گریڈ 17 کے 10، گریڈ 18 کے 2، گریڈ 19 کے 3 اور گریڈ کے 20 کے افسر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والے 16 سرکاری افسران کی بیگمات کے اکاؤنٹس و اثاثوں کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔

ڈی جی کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب Iخود انکوائری کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے تک مذکورہ سرکاری افسران کے نام ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔

Related Posts