بی آئی ایس پی کی بہتی گنگا میں غوطے کھانے والے 4 افسران برطرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Benazir Income Support Programme

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے، حکومت نے گریڈ 17 کے 4 افسران کو نوکری سے بر طرف کر دیاہے۔

گریڈ 17 کے 4 افسران کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کیا گیاہے، چاروں افسران بیگمات کے نام پر بی آئی ایس پی سے پیسے لیتے رہے، مذکورہ افسران سے چار لاکھ 40 ہزار 196 روپے بھی ریکور کرلیے گئے ہیں۔

یادرہے بی آئی ایس پی میں غریبوں کا حق کھانے والوں میں افسران خود بھی شامل تھے جبکہ بینظیر انکم سپورٹ کااسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتا رہا۔

مزید پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سے زائدافراد کا اخراج، بلاول بھٹوکی شدید مذمت

بی آئی ایس پی ڈیرہ اسماعیل خان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نعمان ضہیم کو بھی گزشتہ روز شوکاز نوٹس جاری کیا گیاہے۔

Related Posts