ایف آئی اے کا شوگرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،100 بے نامی اکاؤنٹس منجمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کا شوگرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،100 بے نامی اکاؤنٹس منجمد
ایف آئی اے کا شوگرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،100 بے نامی اکاؤنٹس منجمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث 40 سرکردہ ارکان کے 100 سے زیادہ بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کے مطابق چینی مافیا کے ارکان نے 100 سے زیادہ بے نامی اور جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے تھے ۔ حکام کے مطابق مافیا سستے داموں چینی خرید کر مہنگے داموں فروخت  کرکے عوام کو لوٹ رہی تھی۔

ایف ائی اے کے مطابق سٹہ مافیا نے چینی مہنگے داموں فروخت کرکے عوام کی جیبوں پر 110 ارب کا ڈاکا ڈالا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سٹہ مافیا کے خفیہ اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کردیا گیا اور اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی 20 ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ ان سٹہ مافیا سے برآمد ہونے والے لیپ ٹاپ اور موبائل فون سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق جن افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں ان میں ملک عابد، سفیان ملک، فرقان بابا، اسلم بجلی، شیخ منظور شہزاد، محمود بھٹی، مشتاق پراچہ،اسد پرویز بٹ، شیخ ساجد محمود، طحہٰ بٹ، خرم شہزاد بھٹی، خرم شہزاد، محمد ندیم،جنید مولوی ظہیر، وقاص اشرف، اویس علی، شیخ قمر سلیم، عامر آصف،شیخ محمد طفیل، شیخ محمد عمران، طفیل، سہیل صفدر بٹ، مجتبیٰ لون،  راشد، مرزا محمد ندیم اشرف، مستنصر ظہور، مرزا اسلم، مرزا افضل، اسد حسین، عامر وحید، فضل احمد، ماجد ملک، ملک زاہد، آصف پراچہ، عمر صلاح الدین بٹ اور فیصل ضیا بٹ شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ملک سے فرار نہ ہوجائیں اس لیے ان کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں چینی اسکینڈل میں ملوث شوگر ڈیلرز کے گھروں پر ایف آئی اے نے چھاپے مارے اور گھروں سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران شوگر ڈیلرز اور اہل خانہ کے موبائل فونز ، لیپ ٹاپ، سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا تھا۔

Related Posts