ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث کارشوروم مالکان پر مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث کارشوروم مالکان پر مقدمہ درج
ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث کارشوروم مالکان پر مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کارپورٹ کرائم سرکل میں حوالہ ہنڈی کے حوالے سے مقدمہ درج، جاپان سے منگوائی گاڑیوں کی رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے روانہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ حوالہ ہنڈی کے حوالے سے 2018 میں کی گئی چھاپہ مار کارروائی کی تحقیقات پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں سمیر ڈیڈھی، آصف موتی اور دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ کار پلینٹ نامی کمپنی کے عمران موتی نے جاپان سے متعدد گاڑیاں پاکستان منگوائیں تھیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑیوں کی رقم المصطفی ایکسچینج کے سمیر ڈیڈھی نے بذریعہ حوالہ ہںڈی جاپانی ین میں ادا کی۔ عمران موتی نے یہ رقم پاکستانی روپوں میں المصطفی انٹرنیشنل ایکسچینج کو بذریعہ کیش ادا کی۔

المصطفی ایکسچینج، انٹرنیشنل ایح اینڈ ایچ ایکسچینج کے فرنچائز کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ ایچ اینڈ ایچ لائسنس کو اسٹیٹ بینک نے جولائی 2018 میں کینسل کردیا تھا۔

المصطفیٰ ایکسچینج کی جانب سے اس رقم پر مبنی ٹی ٹیز بھی عمران موتی کو روانہ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ تعلیم پنجاب کا صوبے کے 34 اضلاع میں 31 مئی سے کالجز کھولنے کا فیصلہ

Related Posts