وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین نوکریوں سے برطرف
پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین نوکریوں سے برطرف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری میں قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کارکنوں کے مفادات کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔

یاد رہے کہ حکومت نے 20 ارب روپے کی اجتماعی ادائیگی کے ساتھ پاکستان اسٹیل ملز کے 9350 ملازمین کی برطرفی کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں:وفاق پاکستان اسٹیل ملز نہیں چلا سکتا تو سندھ حکومت کے حوالے کردے۔سعید غنی

یہ فیصلہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

Related Posts