ایف بی آر نے مُردوں سے بھی ٹیکس لینا شروع کردیا،مرحوم شخص کو نوٹس جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FBR sent a notice to the deceased person

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :ٹیکس وصول پر مامور ادارے ایف بی آر نے مردوں کو ٹیکس کے نوٹس بھیجنا شروع کردیئے، لاہور ہائیکورٹ نے مرحوم شخص کو بھجوایا گیا ایف بی آر کا نوٹس معطل کرتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریو نیو کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا ۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔فاضل عدالت نے ایف بی آر کا مرحوم شخص کو بھجوایا گیا نوٹس معطل کرتے ہوئے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے دوران ہدف سے زائد ریونیو حاصل کیا ہے ، جولائی 2020ء تا جنوری 2021ءکے دوران حاصل کردہ ریونیو میں 6 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:اے سی سی اے 16 جون کو میگا ورچوئل کیریئرفیئر کی میزبانی کرے گا

ایف بی آر نے جولائی سے لے کر جنوری تک کے عرصے کے دوران ہدف سے زائد ریونیو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 2 ہزار 550 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا تھا۔

ہدف سے زائد وصولی ممکن بناتے ہوئے ایف بی آر نے جولائی سے جنوری تک 2 ہزار 570 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 31 جنوری تک ٹیکس محاصل میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ایف بی آر نے ہدف کے مقابلے میں 20 ارب سے زائد رقم ٹیکس کی مد میں وصول کی۔

Related Posts