ایف بی آر کا پروفیشنلز پر اضافی ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف بی آر کا پروفیشنلز پر اضافی ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
ایف بی آر کا پروفیشنلز پر اضافی ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈینینس میں ایک ذیلی شق کا اضافہ کرتے ہوئے تمام پروفیشنلز پر اضافی ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ایسے تمام پروفیشنلز جن میں ڈاکٹر، وکیل، اکاؤنٹنٹ، ڈینٹسٹ، انجینیئر، نقشہ نویس، آئی ٹی پروفیشنلز، ٹیوٹر، ٹرینر یا کوئی بھی خدمات فراہم کرنے والے افراد آتے ہیں، اور جو رہائشی علاقوں میں کام کرتے ہیں اور بجلی کا گھریلو کنکشن استعمال کرتے ہیں ان پر اضافی ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسے پروفیشنل جن کا بجلی کا بل ماہانہ 10 ہزار روپے تک ہوگا اس پر 5 فیصد،  10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک کے بل میں 10 فیصد ، 20 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کے بل میں 15 فیصد ، 30 ہزار سے 40 ہزارروپے تک کے بل میں 20 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس شامل ہوگا۔ ماہانہ 40 ہزار سے 50 ہزار روپے تک کے بل میں 25 فیصد ، 50 ہزار سے 75 ہزار روپے تک کے بل میں 30 فیصد اور ماہانہ 75 ہزار روپے سے زائد کے بجلی بل میں 35 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

ٹیکس امور کے ماہر نوید سلطان نے اس ترمیم کے حوالے سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سے بنیادی چیز یہ ہے کہ حکومت خود انکم ٹیکس کی تعریف کو سمجھے۔ انکم ٹیکس کسی بھی آمدن پر عائد ٹیکس ہے لیکن ایڈوانس انکم ٹیکس کی اصطلاح سے نہ صرف ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کو بدظن کیا جا رہا ہے بلکہ وہ افراد جو ٹیکس نیٹ میں آنا چاہتے ہیں انھیں بھی خوف زدہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں وکلاء کا حملہ، پولیس اہلکاروں کی پٹائی کردی

Related Posts