تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں وکلاء کا حملہ، پولیس اہلکاروں کی پٹائی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں وکلاء کا حملہ ، پولیس اہلکاروں کی پٹائی کردی
تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں وکلاء کا حملہ ، پولیس اہلکاروں کی پٹائی کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوجرانوالہ: وکلاء گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ وکلاء نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاون پر حملہ کردیا۔ وکلاء کی جانب سے سیٹلائٹ ٹاون تھانے کے اندر توڑ پھوڑ کی گئی۔

وکلاء گردی کی سی سی ٹی فوٹیج ایم ایم نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجن سے زائد وکلاء نے فرنٹ ڈیسک میں بیٹھے پولیس ملازمین پر تشدد کیا ، فرنیچر اور کمپیوٹر توڑ ڈالا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکلاء نے پولیس اہلکاروں پر تشدد سے قبل فرنٹ ڈیسک کمرے کی لائٹ بند کردی تھی۔

وکلاء نے فرنٹ ڈیسک کے اندر فرینچر اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔

پولیس نے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ مقدمے میں وکلاء کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر کا پروفیشنلز پر اضافی ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

Related Posts