فواد چوہدری نے حریم شاہ کی وجہ سے مبشر لقمان کو بھری محفل میں تھپڑ جڑدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fawad Chaudhry Attacks Senior Journalist
Fawad Chaudhry Attacks Senior Journalist

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیصل آباد:تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکر مبشرلقمان کو تھپڑ رسید کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور وفاقی وزیرفواد چوہدری محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بات چیت کر رہے تھے کہ ٹی وی اینکر مبشرلقمان کے آتے ہی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرفواد چوہدری نے پہلے مبشر لقمان کو تھپڑا مارا جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہو گئے۔تقریب میں موجود دیگر شخصیات نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کرایا۔

ٹی وی اینکر مبشر لقمان نے اپنے شو میں نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سے متعلق وفاقی وزیرفواد چوہدری پر الزام لگایا تھا۔

وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ردعمل میں کہا تھاکہ ایسے اینکر کا صحافت سےکوئی تعلق نہیں ہے، صحافت میں گھسے ایسے لوگوں کو بےنقاب کرنا سب کا فرض ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرک پاس اکبر ایوب کو وزارت تعلیم کا قلمدان سونپ دیا

واضح رہے کہ وفاقی وزیرفواد چوہدری نے فیصل آباد میں پہلے بھی ایک تقریب میں ایک ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارا تھا۔

Related Posts