خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرک پاس اکبر ایوب کو وزارت تعلیم کا قلمدان سونپ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Minister for Education
Minister for Education

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور:خیبرپختونخوا کے نئے وزیر تعلیم اکبر ایوب میٹرک پاس نکلے۔دستاویز کے مطابق نئے وزیر تعلیم اکبر ایوب نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے۔

اکبر ایوب اس سے پہلے وزیر مواصلات تھے، ان کا قلمدان تبدیل کرکے آج اْنہیں صوبے کا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ۔

واضح رہے کہ سابق مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش کی تعلیمی قابلیت ماسٹرز تھی، اْن کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں آئی ٹی کا محکمہ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹیکس قوانین تبدیل، حکومت نے موبائل فونز پرکسٹم ڈیوٹی کم کردی

وزیر تعلیم اکبر ایوب کاکہنا ہے کہ تعلیم سے فرق نہیں پڑتا، اْنہیں پالیسی بنانی ہے، تعلیم کے شعبے میں تجربہ ہے اور ان کے پاس انتظامی امور کا بھی وسیع تجربہ ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیر تعلیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکبر ایوب کا انتظامی تجریہ کافی وسیع ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اْن کے پاس کونسی ڈگری ہے، انہوں نے معروف ادارے سے پڑھا ہے اور ایک قابل شخص ہیں۔

Related Posts