اخلاقی حدود ریاست کا کام نہیں، فواد چوہدری نے انصار عباسی کو فاشسٹ قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اخلاقی حدود ریاست کا کام نہیں، فواد چوہدری نے انصار عباسی کو فاشسٹ قرار دے دیا
اخلاقی حدود ریاست کا کام نہیں، فواد چوہدری نے انصار عباسی کو فاشسٹ قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینئر صحافی انصار عباسی کو فاشسٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاقی حدود ریاست کا کام نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست کا کام اخلاقی حدود طے کرنا نہیں ہے بلکہ یہ لوگ اور معاشرہ خود کرتے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ طالبانی نظام اور انصار عباسی کی سوچ سے  جمہوریت پر یقین رکھنے والا کوئی شخص اتفاق نہیں کرے گا۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے یورپ میں اسلامی شعائر پر پابندی لگائی جاتی ہے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ یورپی دائیں بازو کے شدت پسند نقاب پہننے پر پابندی عائد کرتے ہیں جن کی سوچ آپ کی طرح فاشسٹ ہے۔ انصار عباسی نے سوال کیا تھا کہ کیا آپ وزیرِ اعظم کے فحاشی کے پھیلاؤ پر نظریات سے متفق ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سیاسی تقریب میں شرکت پر وزیرِ اعظم کو نوٹس جاری کردیا

Related Posts